ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیر اچن نائیڈو کورونا سے منفی پائے گئے ہیں۔ پیر کی صبح کیے گئے ان کے ٹسٹ میں وہ اس موذی مرض سے منفی پائے گئے۔
ان کو آج یا پھر آئندہ کل اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا۔13اگست کو ان کو کورونا کا پتہ چلا تھا۔نائیڈو جو عدالتی تحویل میں ہیں کو اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
ای ایس آئی دواوں کی خریداری کے معاملہ میں اے سی بی نے سابق وزیر کو رواں برس 12 جون کو گرفتار کیاتھا۔
تلگودیشم کے دور حکومت میں نائیڈو نے وزیر لیبر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔اس معاملہ میں بعض دیگر عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 24 ہزار 767 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد تین ہزار 884 تک جا پہنچی ہے۔