ETV Bharat / city

آندھرا پردیش: ایک ہی دن میں کورونا کے 43 کیسز - آندھرا پردیش میں کورونا میں اضافہ

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے، آج ایک ہی دن میں اس مہلک وبا کورونا وائرس کے 43 معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس طرح کورونا کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی ہے۔

آندھرا پردیش: ایک ہی دن میں کورونا کے 43 کیسز

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 3:08 PM IST

محکمہ صحت وطبابت کے مطابق گزشتہ شب 9 بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان 43 نئے معاملے درج کئے گئےہیں، محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران 373 افراد کے مختلف نمونے حاصل کئے گئے جن کی جانچ کی گئی۔

ان میں 330 کی رپورٹس منفی آئی ہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ دو کی حالت تشویشناک ہے، آج ایک ہی دن میں ضلع کڑپہ سے 15،مغربی گوداوری سے 13 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

چتور ضلع میں پانچ، پرکاشم ضلع میں چار، مشرقی گوداوری ضلع میں دو، نیلورضلع میں دو، کرشنا میں ایک، وشاکھاپٹنم میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت نے کہاکہ دو افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.