ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کے نئے کیسز - کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 204 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 204 نئے معاملات درج کیے گئے

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 2:13 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 204 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 301522 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1656 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 170 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 297851 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 204 نئے معاملات درج کیے گئے
تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 204 نئے معاملات درج کیے گئے

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2015 ہے جن میں 624 مریض گھروں پر یا پھر ہسپتالز میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60263 کووڈ-19کے معائنے کیے گئے تاہم 439 نمونوں کی رپورٹز کا انتظار ہے۔

بہ حیثیت مجموعی 93 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 37 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں، جبکہ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.