ETV Bharat / city

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں اسپیشل ٹرینوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 12:07 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب اور حالات میں مزید بہتری کے بعد مشرقی ریلوے نے ٹرین خدمات جزوی طور پر بحال کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔

number spl train may resume from 16 june
سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں اسپیشل ٹرینوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن 2 کی معیاد جیسے جیسے ختم ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے ویسے ویسے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد سوا چار ہزار کے قریب درج کیا گیا ہے جو محکمہ صحت کے لیے راحت کی بات ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار کے سست پڑنے اور حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی ٹرین خدمات جزوی طور پر بحال کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔

مشرقی ریلوے کے مطابق 16 اور 17 جون سے اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن لوکل ٹرین کی خدمات کے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 اور 17 جون سے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ طویل دوری والی ٹرینوں کو بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 40 ٹرینیں چلائی جائے گی، سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے چلا تو اس کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،52،987 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 16،642 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،16،773 تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.