پولیس کے مطابق گذشتہ برس متھرا پولیس نے دہلی سے ہاتراس کی طرف جانے والی کار سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے موبائلز، لیپ ٹاپ اور مشتبہ لٹریچر برآمد کرنا کا دعوی بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ''یہ چاروں ایک سازش کے تحت ہاتھرس جارہے تھے۔ ان کا مقصد ہاتھرس کیس کے بہانے فضا کو خراب کرنا اور ریاستی حکومت کی شبیہہ کو داغدار بنانا تھا۔'' پولیس نے فساد بھڑکانے کے الزام میں پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ اس سلسلے میں آج اے ڈی جے کی فرسٹ کورٹ میں رؤف شریف کی ضمانت عرضی پر سماعت ہونی تھی، ان کی سماعت نہیں ہوئی۔ اگلی سماعت کے لیے 16 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔'
در اصل رؤف شریف کی ضمانت سے متعلق ایڈووکیٹ نے پی 4 فروری کو اے ڈی جے فرسٹ کورٹ میں ضمانتی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست پر سماعت کے لیے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن دستاویز ایس ٹی ایف کے پاس ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانتی عرضی پر سماعت نہیں ہوئی۔'
خبروں کے مطابق گرفتار پی ایف آئی کارکن سے نوئیڈ پولیس تفتیش کررہی ہے۔ پی ایف آئی سے متعلق سبھی دستاویز ایس ٹی ایف ٹیم کے پاس ہونے کی وجہ سے رؤف شریف کی ضمانتی عرضی پر سماعت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب نوئیڈا ایس ٹی ایف کی ٹیم بھی پی ایف آئی کے گرفتار ممبروں سے تفتیش کر رہی ہے'۔