ریاست بہار، ضلع کیمور کی شیرشاہ سوری شاہراہ پر گزشتہ روز شام کے وقت سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کی تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ ایک آٹھ برس کی بچی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی بچی کا علاج بھبھوا کے اسپتال میں جاری ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ایک بیٹا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ضلع کی شیرشاہ سوری شاہراہ این ایچ 2 پر درگاوتی پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا، جب ایک گٹی سے بھرا ہوا بے قابو ٹرک کار کے اوپر پلٹ گیا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق اترپردیش کے ضلع متھرا سے بتایا جارہا ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت پنٹو کمار سنگھ، بیوی کاجل سنگھ اور بیٹا ریان کمار کے طور پر کی گئی ہے جب کہ بیٹی شریا کماری جو کہ 8 سالہ ہے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی۔