ETV Bharat / city

مگدھ ادارہ شرعیہ کے عہدیدران کا انتخاب

مگدھ ادارہ شرعیہ کے عہدیدران کے انتخاب کے لیے آج ایک نشست منعقد ہوئی جس میں اتفاق رائے سے مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی کو مگدھ ادارہ شرعیہ کا صدر منتخب کیا گیا۔

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 2:33 PM IST

مگدھ ادارہ شرعیہ کے عہدیدران کا انتخاب
مگدھ ادارہ شرعیہ کے عہدیدران کا انتخاب

مگدھ ادارہ شرعیہ گیا کی نشست میں عہدیدران کا انتخاب کیا گیا، صدر مگدھ ادارہ شرعیہ مفکر ملت حضرت علامہ مولانا سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ کے انتقال پر ایک برس سے صدارت کا عہدہ خالی تھا۔

مگدھ کمشنری بہار کا حساس علاقہ ہے جہاں کئی سال قبل ادارہ شریعہ مگدھ کمشنری کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے تحت مگدھ کمشنری میں کئی قابل ذکر اور پر اثر پروگرام بھی منعقد ہوئے مگر صدر ادارہ شرعیہ مگدھ کمشنری مفکر ملت حضرت علامہ سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ کے انتقال ہوجانے کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔

ان کے انتقال کے قریب ایک برس بعد آج مگدھ ادارہ شرعیہ کے عہدیدران کے انتخاب کے لیے نشست منعقد ہوئی جس میں اتفاق رائے سے مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی کو مگدھ ادارہ شریعہ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

نشست میں مگدھ کمشنری کے سبھی پانچوں ضلع کے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور مرکزی ادارہ شریعہ کے صدر قاضی ڈاکٹر امجد رضا امجد کی موجودگی میں اتفاق رائے سے مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی کے صدر منتخب ہونے پر سبھی نے مبارک باد پیش کی۔

ویڈیو

تقریبا تین گھنٹے تک منعقدہ نشست میں عہدیدران کے انتخاب کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نشست کی سرپرستی فرمارہے خانقاہ منعمیہ ابوالعلائیہ رام ساگر کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی نے کہا کہ مگدھ ادارہ شرعیہ مذہبی، مسلکی اور قومی تنظیم و ادارہ ہے، جس کے صدر کا انتخاب علماء کرام اور معززحضرات کرتے ہیں۔ چونکہ سابق صدر پیر طریقت حضرت علامہ سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی تھا جسے آج پر کر لیا گیا ہے. ساتھ ہی نشست میں کئی اہم موضوع پر بھی بات کی گئی۔

اس دوران خاص طور سے دارالقضاء ادارہ شرعیہ کو مزید فعال کرنے پر زور دیا گیا تاکہ مسلمان سبھی معاملات پر شرعی عدالت سے رجوع ہوں اور اپنے معاملات کا تصفیہ کرائیں۔

مولانا عمر نورانی سرپرست مگدھ ادارہ شرعیہ نے بتایا کہ عہدیدران کا انتخاب ایک سال کے لیے ہوا ہے اگر نئی کمیٹی کے کام بہتر ہوگا تو مرکزی ادارہ شریعہ اس کمیٹی کی مدت میں تین سال کے لیے توسیع کرے گا، تشفی بخش کارکردگی نہیں ہونے کی صورت میں دوبارہ کمیٹی کی تشکیل ہوگی کیونکہ جس طرح سے مگدھ ادارہ شرعیہ کے سابق صدر حضرت مولانا سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ نے اس کے نظام کو چلایا اور جو پر اثر طریقے سے کام ہوئے وہ تشفی بخش ہی نہیں بلکہ قابل ستائش ہیں۔ اس لیے سابقہ کاموں کی طرح اس کمیٹی کی طرف سے بھی کام ہوں اس کی توقع سبھی کو ہے۔

مزید پڑھیں:

انتخاب امیر شریعت ملتوی کے بعد بھی مولانا فیصل رحمانی کے نام کی پیشی

مولانا عمر نورانی نے بتایا کہ مفتی مظفر حسین مصباحی مگدھ ادارہ شرعیہ کے سکریٹری اور مولانا تبارک حسین رضوی سرپرست اعلیٰ جامعہ برکات منصور خزانچی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

وہیں نومنتخب صدر حضرت مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی ناظم اعلیٰ جامعہ نوریہ مجاہد ملت نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ 'جس طرح سے سابق صدر حضرت علامہ سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ نے مگدھ ادارہ شرعیہ کو عروج بخشا ہے، گاوں گاؤں تک ادارہ شرعیہ کے کاموں کو پہنچایا ہے، ان کے سبھی مشن کو خاص طور پر تعلیمی، سماجی اور مسلمانوں کے فلاح و بہبود کے لیے جو مہم چلائی تھی ان سبھی مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ان کی کوشش ہوگی کہ گھر گھر تک ادارہ شرعیہ پہنچے، سبھی ضلع کے عوام تک دارالقضاء کو پہنچایا جائے گا۔ ضلع کمیٹی کو فعال بنایا جائے گا اور بلاک سطح پر کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.