ETV Bharat / city

نتیش کمار کی دلائی لامہ سے ملاقات - تقریبا 30 منٹ تک دلائی لامہ سے تبادلہ خیال

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز بودھ گیا پہنچ کر بودھ مذہبی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی۔

nitish_meet_religious_leader_dalai_lama_in_bodhgaya
نتیش کمار کی دلائی لامہ سے ملاقات
author img

By

Published : Jan 9, 2020, 12:10 AM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز بودھ گیا میں بودھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے تبتی بودھ مندر میں تقریبا 30 منٹ تک دلائی لامہ سے تبادلہ خیال کیا۔

نتیش کمار کی دلائی لامہ سے ملاقات
وزیراعلی اور دلائی لامہ کے درمیان متعدد سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دلائی لامہ نے وزیر اعلی کو اس دوران سماجی خدمت کی روشنی میں کئی باتوں کاتذکرہ کیا اور انہیں مشوروں سے بھی نوازا۔ دلائی کے پیغامات کو وزیراعلی سنجیدگی کے ساتھ سماعت کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس سے قبل وزیراعلی نے دلائی لامہ سے ملاقات کے دوران ان کے پاوں چھو کرعقیدت واحترام کااظہار کیا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

واضح ہوکہ بودھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ چودہ روزہ دورے پر بودھ گیا آئے ہوئے ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار ہر برس دلائی لامہ سے ملاقات کرنے پہنچتے ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار بودھ گیا کی ترقی کولیکر بھی سنجیدہ ہیں۔

وزیراعلی نتیش کمار کی آمد کو لیکر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایئر پورٹ سے بودھ گیا تک سڑک کوبندکرکے وزیراعلی کے قافلے کو روانہ کیا گیا۔ بودھ گیا میں بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔ دلائی لامہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر پٹنہ روانہ ہوئے۔

Intro:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز بودھ گیا میں بودھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی۔ تبتی بودھ مندر میں تقریبا 30 منٹ تک وزیراعلی نتیش کمار کی دلائی لامہ سے ملاقات ہوئیBody:بدھ کے روز ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار ضلع گیا کے بودھ گیا پہنچے تھے ۔ وزیراعلی نے اس دوران مذہبی پیشوادلائی لامہ سے ملاقات کی ۔ قریب نصف گھنٹے کی ملاقات میں وزیراعلی اور دلائی لامہ کے درمیان متعدد سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دلائی لامہ نے وزیراعلی کو اس دوران سماجی خدمت کی روشنی میں کئی باتوں کاتذکرہ کیا اور انہیں مشوروں سے بھی نوازا ۔دلائی کے پیغامات کو وزیراعلی سنجیدگی کے ساتھ سماعت کرتے رہے ۔اس سے قبل وزیراعلی نے دلائی لامہ سے ملاقات کے دوران انکے پاوں چھوکرعقیدت واحترام کااظہار کیا اور دلائی لامہ نے وزیراعلی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔واضح ہوکہ بودھ مذہب کے پیشوادلائی لامہ چودہ روزہ دورے پر بودھ گیا آئے ہوئے ہیں ۔وزیراعلی نتیش کمار ہربرس دلائی لامہ سے ملاقات کرنے پہنچتے ہیں ۔ وزیراعلی نتیش کمار بودھ گیا کی ترقی کولیکر بھی سنجیدہ ہیں Conclusion:وزیراعلی نتیش کمار کی آمد کو لیکر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ایئر پورٹ سے بودھ گیا تک سڑک کوبندکرکے وزیراعلی کے قافلے کوگزاراگیا ۔بودھ گیا میں بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی ۔دلائی لامہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر پٹنہ روانہ ہوئے
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.