ETV Bharat / city

ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی سے جونیئر ڈاکٹرز برہم

author img

By

Published : Sep 3, 2019, 10:26 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:33 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع انوگڑھ میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹرز نے انتظامیہ کی لاپروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحریری شکایت کی۔

متعلقہ تصویر

جونیئر ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی اور سینیئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں تشدد کا سامنا ہے۔ جونیئر ڈاکٹرز کے مطابق انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی سے جونیئر ڈاکٹرز برہم

اس سلسلے میں جونیئر ڈاکٹرز نے منگل کے روز ایمرجنسی خدمات کو متاثر کرکے مگدھ کمشنر سے ملاقات کی اور انوگڑھ نارائن میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کے خلاف تحریری شکایت کی۔

جونیئر ڈاکٹرز نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ادھر چار پانچ ماہ سے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے رشتے داروں اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان بحث و تکرار ہو رہی ہیں اور اس کی اہم وجہ ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں کئی ضروری ادویات بھی نہیں ہیں۔ جونیئر ڈاکٹرز نے جب مریضوں کے رشتے داروں کو باہر سے دوا لانے کے لیے نوٹ دیتے ہیں تو وہ ان سے الجھ جاتے ہیں۔ مریض کے اہل خانہ کو شکایت ہوتی ہے کہ جونئیر ڈاکٹرز دوا فروخت کر دیتے ہیں جو کہ حقیقت کے برعکس ہے۔

جونیئر انٹرن ڈاکٹر کندن کمار نے بتایا کہ 'نوتعمیر شدہ ایمرجنسی بلڈنگ میں پیرا میڈیکل اسٹاف، نرس، صفائی ملازمین کی کمی ہے۔ یہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں۔ ایسے میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ان کی خدمات متاثر ہوتی ہیں۔ مریض کی بھرتی کے بعد ملازم کی کمی ہونے کی وجہ سے علاج شروع ہونے میں چار سے پانچ گھنٹے کا وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے رشتہ دار جونیئر ڈاکٹروں سے الجھ جاتے ہیں۔ کئی بار سپرنٹنڈنٹ اور انچارج سے شکایت کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔'

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی خستہ حالی اور بدنظمی و کمیوں سے جونیئرڈاکٹرس بھی پریشان ہیں ، وزیراعلی نتیش کمار کی پھٹکار کے بعد بھی اسپتال منتظمہ کے کانوں تک جوں نہیں رینگ رہی ہے ۔یہاں سنیئر ڈاکٹرس ، شعبے کے ایچ اوڈی کی غیرموجودگی ، لائف سیونگ ادویات اور اسٹاف کی کمیوں سے ناراض مریض اورانکے رشتہ داروں سے جونیئرڈاکٹروں کی جھڑپ ہوتی ہے ۔سوبیڈ کے ایمرجنسی وارڈ میں محض تین نرس ہیں Body:مگدھ کمشنری کے سب سے بڑے اسپتال انوگرہ نارائن کالج واسپتال کے جونیئرڈاکٹروں نے اسپتال منتظمہ کے خلاف سنیئرڈاکٹروں کی غیرموجودگی کے باوجود کاروائی نہیں ہونا ، دوائیوں کی کمی اور مریضوں کے رشتہ داروں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کو لیکر مورچہ کھول دیا ہے ۔اِیمرجنسی وارڈ میں ادویات کی کمی اور حفاظتی انتظامات نہیں ہونے کی وجہ سے سنگین حالت میں بھرتی مریضوں کے رشتہ دار جونیئرڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے ہیں ، کبھی مار پیٹ کی بھی نوبت آن پڑتی ہے ۔ جسکی وجہ سے جونیئرڈاکٹر خود کومحفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں ۔جونیئرڈاکٹروں نے منگل کو ایمرجنسی خدمات کو ٹھپ کرکے مگدھ کمشنر سے ملاقات کرکے انوگرہ نارائن اسپتال وکالج منتظمہ بالخصوص سپرٹنڈنٹ اور پرنسپل کے خلاف تحریری شکایت کی ہے ۔جونیئرڈاکٹروں نے اپنی شکایتی بیان میں لکھاہے کہ ادھر چارپانچ ماہ سے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے رشتہ داروں اور جونیئرڈاکٹروں کے درمیان جھڑپ ہورہی ہے اور ان جھڑپوں کی وجہ اسپتال میں کمیوں کا ہوناہے ۔جونیئر ڈاکٹروں نے کمیوں کو گنواتے ہوئے لکھاہے کہ سنیئر ڈاکٹر ہمیشہ غائب ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود ان پرکاروائی نہیں ہوتی ہے ۔ ایمرجنسی وارڈ میں کئی ضروری ادویات بھی نہیں ہے ۔جونیئرڈاکٹر جب مریضوں کے رشتہ داروں کو دوائی باہر کی دوکانوں سے لانے کے لئے پرچہ دیتے ہیں تو رشتہ دار ان سے الجھ جاتے ہیں ۔رشتہ داروں کی شکایت ہوتی ہے کہ دوائی جونیئر ڈاکٹر فروخت کردیتے ہیں جبکہ حقیقت ہے کہ کئی دوائیاں جو یہاں اسپتال میں موجودنہیں ہوتی ہیں اسکی فہرست انتظامیہ کو سونپی گئی ہے لیکن اسپتال انتظامیہ کے ذریعے دوائی ایمرجنسی وارڈ کودستیاب نہیں کرائی گئی ہے ۔Conclusion:جونیئر انٹرن ڈاکٹر کندن کمار نے بتایا کہ نوتعمیرشدہ ایمرجنسی بلڈنگ میں پارامیڈیکل اسٹاف ، نرس ، صفائی ملازمین کی کمی ہے جبکہ عمارت کافی وسیع ہے ۔یہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ۔ایسے میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے کاموں میں مشکلات کاسامنہ کرناپڑتا ہے ۔ مریض کی بھرتی کے بعد اسٹاف کی کمی ہونے کی وجہ سے چار پانچ گھنٹوں بعد انکا علاج شروع ہوپاتاہے ۔ جسکی وجہ سے مریضوں رشتہ دار جونیئر ڈاکٹروں سے الجھ جاتے ہیں ۔کئی بار سپرٹنڈنٹ اور انچارج سے شکایت کی گئی ہے لیکن انکی جانب سے خاطر خواہ کاروائی نہیں کی جاتی ہے ۔
جونیئرڈاکٹروں نے اپنی حفاظت کا بھی حوالہ دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں سیکوریٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں ۔جونیئر ڈاکٹروں نے کمشنرسے معاملے کولیکر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ سنیئرڈاکٹر جو ایمرجنسی وارڈ میں وقت نہیں دیتے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے ۔دوائی اور اسٹاف دستیاب کرائے جائیں ۔ کمشنر نے جونیئرڈاکٹروں کویقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے میں ضروری کاروائی کریں گے ۔کمشنر نے فوری طورسے اسپتال کے سپرٹنڈنٹ سمیت متعلقہ محکمہ کے حکام کو اپنے دفتر میں طلب کیا ہے ۔خیال ہوکہ انوگرہ نارائن اسپتال وکالج کے خستہ حال نظام کامعاملہ اکثر سرخیوں میں رہتا ہے مگر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کاروائی نہیں ہوتی ہے جسکی وجہ سے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ۔واضح ہوکہ گزشتہ روز وزیراعلی نتیش کمار کی گیا میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں انوگرہ نارائن اسپتال کی بدنظمی اور کمیوں کامعاملہ عوامی نمائندوں کے ذریعے اٹھایاگیاتھا جس کے بعد وزیراعلی نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام کو پھٹکار بھی لگائی تھی لیکن اس کے باوجود یہاں منتظمہ اپنی لاپروائی کوسدھارنے کی پہل نہیں کررہاہے
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.