ETV Bharat / city

تنویر اختر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین ہوگی - نتیش کمار

جدیو ایم ایل سی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تجہیز وتکفین ہوگی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے تعزیتی بیان میں اس کی اطلاع دی ہے۔

tanveer akhtar
تنویر اختر
author img

By

Published : May 8, 2021, 3:28 PM IST

بہار میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ روزانہ ہزاروں نئے کیس سامنے آ رہے ہیں تو درجنوں افراد کی موت کی بھی خبریں ہیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے اب لوگ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ بہار میں ایک اور خبر نے باشندوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ وہ یہ کہ جنتا دل یونائٹیڈ کے ایم ایل سی تنویر اختر کا انتقال ہو گیا ہے۔

تنویر کورونا وائرس سے متاثر تھے اور مثبت پائے جانے کے بعد وہ 23 اپریل سے ہی زیر علاج تھے۔ ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں پٹنہ کے ہسپتال آئی جی آئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

نتیش کمار نے کہا ہے کہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن تنویر اختر کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ محنتی اور فعال سیاستدان تھے۔ ان کی موت نے سیاسی اور معاشرتی شعبے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے بھی غم کا اظہار کیا

سابق وزیراعلیٰ اور 'ہم' پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے بھی تنویر اختر کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مانجھی نے کہا ہے کہ تنویر اختر کی موت کی خبر سے رنجیدہ ہوں۔ بہار نے ایک عظیم سماجی کارکن اور ماہر تعلیم کھو دیا ہے۔

ساتھ ہی ریاستی وزیر سنتوش مانجھی اور ہم پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان نے بھی تنویر اختر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا کے دیہی علاقوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی

اسی دوران حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ جے ڈی یو ایم ایل سی تنویر اختر کے غیر وقتی انتقال کی خبر سن کر حیرت زدہ ہوں۔ خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور گھر والوں کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ تنویر اختر کا گیا سے تعلق تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم شیر گھاٹی اور گیا میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ جے این یو چلے گئے۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی وہ سیاست میں حصہ لینے لگے تھے۔ گیا میں انہوں نے ہزاروں مسلمانوں کو پارلیمانی انتخابات کے دوران جے ڈی یو میں شامل کرایا تھا۔ نتیش کمار ان کے کام سے بے حد خوش تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.