ETV Bharat / city

گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تعریف و تقلید

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 4:04 PM IST

انل کمار پیشے سے 'ایل آئی سی ایجنٹ' ہیں۔ ان پر ذمہ داریاں اس قدررہیں کہ انہوں نے کبھی اپنی شادی کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ ان کی ذات اخلاص سے بھرپور ہے۔ ان کے اندر خدمت خلق کی فکر اس قدر جاگزیں ہے کہ معاشرے کے غریب بچوں کو اپنی اولاد سمجھ کر ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تقلید
گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تقلید

بہار کے ضلع گیا میں واقع نادرہ گنج کے رہنے والے انل کمار کی کوئی اولاد نہیں ہے، تاہم وہ اس سے مایوس نہیں ہیں۔ بلکہ انہوں نے معاشرے کے دبے کچلے اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کی ذمہ داریاں اپنے سر لے رکھی ہیں۔ تعلیم کی جانب بچوں کو راغب کرنے کے لیے کاپی، قلم، پینسل اور کتابوں کے ساتھ کھانے کی اشیاء، بسکٹ وغیرہ آٹھ برسوں سے بچوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔

گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تقلید

آج بھی سماج میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے انسانیت کو زندہ رکھا ہے اور کسی کے درد کو اپنا درد سمجھ کر بانٹنے کی کوشش کی ہے۔ ان میں خدمت خلق کا جذبہ بیدار ہے اور اسے اپنی زندگی کا ایک اہم مقصد سمجھتے ہیں۔ انہی لوگوں میں شہر گیا کے نادرہ گنج کے رہنے والے انل کمار بھی ہیں جنہیں لوگ پیار سے "چچا" کہہ کر پکارتے ہیں۔

انل کمار پیشے سے 'ایل آئی سی ایجنٹ' ہیں لیکن ان کا کام پیشہ ورانہ نہیں بلکہ اخلاص سے بھرپور ہے۔ خدمت خلق کی فکر اس قدر ان کے اندر جاگزیں ہے کہ خود کی کوئی اولاد نہیں ہے لیکن اس کے باوجود معاشرے کے غریب بچوں کو اپنی اولاد سمجھ کر ان کی ضرورتوں کو پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انل کمار کے اس کام کے پیچھے ایک درد ناک داستان بھی ہے۔ انل کمار اپنی کہانی خود بتاتے ہیں کہ 15 سال کی عمر میں ہی والد کے سایہء شفقت سے محروم ہو گئے۔ 20 سال کی عمر میں شادی شدہ بڑے بھائی کی محبت سے بھی محروم ہو گئے۔ اب ایسے میں حالات کے تھپیڑوں نے انہیں تنہا کر دیا اور ذمہ داریوں کے نیچے دب گئے۔ لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ بھائی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹے کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے انہیں اعلی تعلیم سے آراستہ کیا اور ساتھ میں بہنوں کی بھی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ان سب کی شادی بھی کی۔ وہیں، انہوں نے خود شادی کرنے کے بجائے معاشرے کے دبے کچلے اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کی ذمہ داریاں اپنے سر لیں۔

گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تقلید
گیا: چچا انل کے کارنامے قابل تقلید

مزید پڑھیں: ارریہ: تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد

انل کمار کے پاس رہنے والے بچے بھی بڑے ہوکر 'چچا' کی طرح انسانیت اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ ان بچوں کے دلوں میں مذہبی منافرت گھر نہیں کرسکتی ہے کہ ان کا دل انسانیت، رواداری اور بے پناہ محبت کا گلدستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.