گیا: پٹرول پمپس پر لوٹ اور چوری کی واردات میں اضافے کے بعد بھی پولیس عملہ متحرک نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے گیا ڈسٹرکٹ پٹرولیم ایسوسی ایشن نے ایس ایس پی سے ملاقات کرکے سیکورٹی فورسز کی گشت اور وارداتوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے تھے جس میں بدمعاشوں کی پہچان ہونے کی بات بھی پولیس کر رہی ہے تاہم پولیس کی کاروائی کا معاملہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹنہ: امیر امارت شرعیہ کا انتخاب 10 اکتوبر کو ہوگا
گیا: درگاہ بیتھو شریف گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ
ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیکھر سنگھ نے کہا کہ چوری کی واردات میں اضافے کے باوجود پولیس کی سختی نہیں ہورہی ہے جس سے پٹرول پمپ کے مالکان اور ملازمین میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ادتیہ کمار سے ملاقات کرکے سیکورٹی فراہم کرنے، پہلے کی واردات کا انکشاف کرکے بدمعاشوں کی گرفتاری اور لوٹ کے پیسوں کی برآمدگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کی جانب سے کاروائی ہوگی تبھی بدمعاشوں کے حوصلے پست ہونگے۔
اس سلسلے میں سیٹی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ جتنی واردات ہوئی ہیں سبھی کا جائزہ لیا گیا ہے پولیس کی اسپیشل ٹیم بناکر تفتیش کی جارہی ہے کئی بدمعاشوں کی گرفتاری بھی ہوئی ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلفشاں کے خلاف لگا یو اے پی اے تو اپنوں نے بھی توڑا رشتہ
ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ کوئی بھی واردات ناقابل برداشت ہے مجرموں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے پولیس کو کئی معاملات میں کامیابی حاصل ہوچکی ہے. واردات میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے. مانپور کے بینک سے چوری کرنے والے بدمعاش کی بھی پہچان کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گیا میں ایک سو سے زیادہ پٹرول پمپ ہیں ، پٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے مسلسل پولیس کی گشت کرانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ، تاہم نہ تو پولیس کی گشت بڑھائی گئی ہے اور نہ ہی واردات کا معاملہ رکا ہے۔