ETV Bharat / city

گیا: چوری کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بدل کر گھومتے پکڑے گئے کوچنگ ماسٹر

شہر گیا میں واقع رام پور تھانہ کی اے پی کالونی سے ایک بہت ہی عجیب اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے اے پی کالونی میں کوچنگ چلانے والے " سر" ہی چوری شدہ کار میں گھومتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ پولیس نے کوچنگ آپریٹر منی کانت عرف سونو کمار اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔ چوری شدہ کار کے انکشاف کے پیچھے ایک بہت ہی دلچسپ کہانی سنی گئی ہے۔

Coaching teacher caught roaming with stolen car
چوری کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بدل کر گھومتے پکڑے گئے کوچنگ ماسٹر
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:45 AM IST

ضلع گیا کے شیرگھاٹی تھانہ علاقہ کے کورمتھو کا رہائشی فیاض خان منگل کی سہ پہر کو شہر کی اے پی کالونی آیا تھا۔ وہ کالونی میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پہنچا تھا، جونہی وہ وہاں رکا اس نے ہونڈا سٹی کی ایک کار دیکھی۔ جب اس نے اس کار کے نمبر پر دھیان دیا تو اس نے پڑھا کہ کار پر JH01BT6767 نمبر لکھا ہے۔ تو وہ ایک لمحے کے لیے خوش ہوگیا اور رانچی میں مقیم اپنے سگے بہنوئی کو فون کرنے لگا۔ فون پر اس نے اپنے بہنوئی نسیم احمد خان سے پر لطف انداز میں پوچھا، آپ گیا کب آئے؟ آئے تو گھر کیوں نہیں آئے؟ اس پر اس کے بہنوئی نے کہا کہ یہ پاگل ہوگیا ہے۔ میں ابھی رانچی میں ہوں۔ اس پر فیاض خان نے کہا کہ جھوٹ نہ بولیں، آپ کی کار میری آنکھوں کے سامنے کھڑی ہے۔ تب نسیم خان نے فیاض سے کہا کہ گاڑی گھر پر کھڑی ہے، تو فیاض چونک گیا اور اس نے گاڑی کی تصویر کھینچ کر بہنوئی کو بھیجا۔ جس کے بعد تصویر دیکھ کر وہ بھی حیران ہوگئے۔

ویڈیو

نسیم خان نے رام پور تھانہ کی پولیس کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر کوچنگ کے سر سے تفتیش کی تو وہ پہلے پولیس کو گمراہ کرنے لگے تاہم جب کاغذات مانگے گئے تو وہ کاغذات بھی نہیں دِکھا پائے، جس کے بعد پولیس نے سونو اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیا اور گاڑی کے ساتھ تھانہ لیکر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ

رام پور پولیس نے بتایا کہ ملزم کوچنگ آپریٹر سونو جو پکڑا گیا ہے فی الحال بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کررہا ہے۔ اصل کار کے مالک کی طرف سے دی گئی درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ تھانہ انسپکٹر کی آمد کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، جب کہ اس سلسلے میں نمائندہ نے کوچنگ کے سر سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بولنے سے صاف انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.