ETV Bharat / city

نتیش کمار کی آمد کل متوقع - نتیش کمار

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار 24 اگست کو ضلع گیا میں چار ارب روپے کی لاگت سے بننے والے منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلی نتیش کمار
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:50 AM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار 24 اگست کو گاندھی میدان سے ضلع میں تقریبا چار ارب روپئے کے منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے مقصد سے آئیں گے۔

نتیش کمار کی آمد کل متوقع

وزیراعلی کی آمد اورمنصوبوں کے افتتاح و سنگ بنیاد کی وجہ سے ضلع انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔

جلسہ عام کے لیے گاندھی میدان میں پچاس ہزار فٹ ایریا پر واٹر پروف پنڈال بنایا جارہا ہے جس میں قریب دس ہزار افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، اسکے علاوہ اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ اور اسٹیڈیم سے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے پکے کے راستے بنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کی آمد کی وجہ سے ایک روز قبل مگدھ کمشنر پنکج کمار پال ، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ ، ایس ایس پی راجیومشرا کے علاوہ اعلی حکام نے گاندھی میدان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

پروگرام کو دیکھتے ہوئے کئی زون میں گاندھی میدان کوتقسیم کیا گیا ہے۔ ٹریفک نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ، گاندھی میدان اور کلکٹریٹ کی جانب جانے والے راستوں کو بند کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

وزیراعلی بہارکی آمد کے پیش نظر شہر گیا اور اطراف میں سخت حفاظتی بندوبست کیے گئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے سیاہ کپڑے یا سیاہ رنگ کے سامانوں کے ساتھ گاندھی میدان میں آنے پر پابندی لگائی گئی ہے، ضلع پولیس کے علاوہ گاندھی میدان میں سی آرپی ایف کے جوانوں کی بھی تعیناتی کی گئی ہے اور وزیراعلی کے حفاظتی دستے بھی پٹنہ سے گیا پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کا یہ سرکاری دورہ ہے اپنے دورہ کے دوران گاندھی میدان میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے اور ریموٹ سے منصوبوں کا افتتاح کرینگے، اسکے بعد وزیراعلی کمشنری دفتر میں کمشنری کے پانچوں ضلعوں کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے سرکاری منصوبوں کاجائزہ لیں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیراعلی قریب 22781 کروڑ روپئے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ 16037 کروڑ روپئے کے منصوبوں کاافتتاح کرینگے۔

Intro:ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار چوبیس اگست کو ضلع گیا میں چارارب روپئے کے تخمینہ سے بننے والے منصوبوں کاافتتاح وسنگ بنیادرکھیں گے ، وزیراعلی کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، وزیراعلی کل چوبیس اگست کو ضلع گیا جائیں گے Body:ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار ضلع گیا کاکل چوبیس اگست کو دورہ کرینگے ، وزیراعلی گیاکے گاندھی میدان سے ضلع میں قریب چار ارب روپئے کے منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرینگے ، وزیراعلی کی آمد اورمنصوبوں کے افتتاح وسنگ بنیاد کولیکر ضلع انتظامیہ کے افسران تیاریوں میں مصروف ہیں ۔جلسہ عام کے لئے گاندھی میدان میں پچاس ہزار فٹ ایئریا پر واٹر پروف پنڈال بنایاجارہاہے جس میں قریب دس ہزار افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، اسکے علاوہ اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ اور اسٹیڈیم سے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لئے اینٹ کے راستے بنائے جارہے ہیں ، چونکہ برسات کا موسم ہے اور بارش سے گاندھی میدان کاعلاقہ پانی سے بھرجاتاہے ،اسکے پیش نظر عارضی راستے بناکر انتظامیہ اپنی کمیوں کو چھپا رہاہے ۔وزیراعلی کی آمد سے ایک دن قبل جمعہ کو مگدھ کمشنر پنکج کمار پال ، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ ، ایس ایس پی راجیومشرا سمیت اعلی حکام نے گاندھی میدان کی تیاریوں کاجائزہ لیا ، ساتھ ہی تعینات مجسٹریٹ ، پولیس افسران وجوان اور دیگر ملازمین کو مشترکہ بریف بھی ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے کیا ،کئی زون میں گاندھی میدان کوتقسیم کیاگیا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے سیاہ کپڑے یا سیاہ رنگ کے سامانوں پر گاندھی میدان میں پابندی لگائی گئی ہے ، ٹرافیک نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ، گاندھی میدان اور کلکٹریٹ کی جانب جانے والے راستوں کو بند کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔
سخت ترین ہیں سیکوریٹی نظام
وزیراعلی بہارکی آمد کے پیش نظر شہر گیااور اطراف میں سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے ہیں ، ضلع پولیس کے علاوہ گاندھی میدان میں سی آرپی ایف کے جوانوں کی بھی تعیناتی کی گئی ہے ، وزیراعلی کے حفاظتی دستے بھی پٹنہ سے گیا پہنچ چکے ہیں ، وزیراعلی گیا میں قریب ڈھائی بجے پہنچیں گے Conclusion: قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کایہ سرکاری دورہ ہے ، وزیراعلی اپنے دورہ کے دوران گاندھی میدان میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے اور یہیں سے ریموٹ سے منصوبوں کاافتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اسکے بعد وزیراعلی کمشنری دفتر میں کمشنری کے پانچوں ضلعوں کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے سرکاری منصوبوں کاجائزہ لیں گے ، انتظامیہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیراعلی قریب 227،81 کروڈ روپئے کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔جبکہ 160،37 کروڈ روپئے کے منصوبوں کاافتتاح کرینگے ، کل ملاکر ان سبھی منصوبوں کاتخمینہ قریب چارارب روپئے ہے
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:50 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.