ETV Bharat / city

این آئی آر ایف2020 رینکنگ میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار ریاست کی ٹاپ یونیورسٹی

نیشنل انسٹی چیوشنل رینکنگ فریم ورک کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی (Ranking) کی گئی ہے جس میں ریاست بہار سے صرف سینٹرل یونیورسٹی آف سائوتھ بہار ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

این آئی آر ایف2020 رینکنگ میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار ریاست کی ٹاپ یونیورسٹی
این آئی آر ایف2020 رینکنگ میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار ریاست کی ٹاپ یونیورسٹی
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:43 PM IST

نیشنل انسٹی چیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آرایف) 2020 رینکنگ میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو ریاست بہار میں ٹاپ (اول) یونیورسٹی کا درجہ ملا ہے۔ یہ بات یونیورسٹی کے پبلک ریلشن افسر محمّد مدثر عالم نے جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔

ریلز کے مطابق مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے این آئی آر ایف رینکنگ کا اعلان کیا جس میں ریاست بہار سے جگہ بنانے والی سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار واحد یونیورسٹی قرار دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کو ملک کی بہترین 200 یونیورسٹیز میں جگہ ملی ہے اور رینکنگ 151-200 کے درمیان ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار (CUSB) کے علاوہ ریاست بہار سے کوئی بھی یونیورسٹی ٹاپ200 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ مسٹر مدثر نے بتایا کہ این آئی آر ایف رینکنگ میں ملک کے مختلف ریاستوں میں واقع کل 200 یونیورسٹیز کی رینکنگ کی ہے جس میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو 151-200 کے درمیان رینک ملی ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو ملی کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ہریش چندر سنگھ راٹھور اور رجسٹرار کرنل راجیو کمار سنگھ نے مسرّت کا اظہار کرتے ہوئے پورے یونیورسٹی کنبے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر راٹھور نے کہا کہ یہ کامیابی تمام مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’دس سال پہلے یونیورسٹی نے پٹنہ سے کرایے کے مکان سے اپنے سفر کی شروعات کی تھی اور اتنے کم عرصے میں ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے جو کافی حوصلہ افزا ہے۔ بہتری کی طرف ہماری کوشش جاری رہے گی اور اگر اسی رفتار سے ہم اچّھا کام کرتے رہے تو یہ یونیورسٹی ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل ہو جائے گی۔‘‘

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار گیا ضلع میں واقع ہے اور یہاں ہائر ایجوکیشن (اعلی تعلیم) کے عمدہ ذرائع موجود ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس 300 ایکڑ میں پھیلا ہے اور یہاں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی (PhD) کی پڑھائی ہوتی ہے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات نیشنل لیول کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی نوکریوں میں بھی کامیاب ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.