گجرات میں کورونا وائرس بےقابو ہوتا جا رہا ہے کیونکہ گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3531 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1311 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 146673 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 126657 پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1414 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16485 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16399 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4806040 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 181، احمدآباد میں 173، وڈودرا میں 80، گاندھی نگر میں 27، بھاونگر میں 24، بناس کانٹھا میں 33، راجکوٹ میں 86، سریندر نگر میں 10، پاٹن میں 25، امریلی میں 33، جام نگر میں 65 اور مہسانہ میں 53، کچھ میں 27 معاملے درج ہوئے ہیں۔