نوح ضلع کے رانیکا گاؤں میں گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کی دیر رات طاہر ان کی بیوی اور بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد اب پولیس اس معاملے میں طاہر کی بہو کے شامل ہونے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ بہو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق طاہر کی بہو نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی تھی۔
نوح ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی انل کمار اور آکیڑہ چوکی انچارج بلونت سنگھ نے میڈیا کے سامنے یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
ڈی ایس پی انل کمار نے بتایا کہ 'رانیکا گاؤں میں ہونے والی واردات کے روز ان کی بہو گھر میں تھی جبکہ ان کا شوہر الطاف اور دیور مقصود گھر کے میں نہیں تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'وکیلا اور اس کا دوست شاہ رخ انہیں جان سے مارنا چاہتے تھے اور وہ حملے کے بعد انہیں مردہ سمجھ کر چلے گئے۔ صبح گاؤں والوں نے تینوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا۔'
اس واقعے کے 15 روز بعد شاہ رخ کی شادی ہوئی ہے جبکہ پولیس شاہ رخ کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہے۔'