ETV Bharat / city

Avoid Slander, Spread AAP’s Positive work: کیجریوال نے پارٹی کارکنان کو منفی بیان بازی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا - انتخاب کو لے کر کیجریوال کا کارکنان سے خطاب

الیکشن کمیشن Election Commission of India کی جانب سے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد پہلی بار دہلی کے وزیراعلی اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے کارکنان سے Kejriwal Addresses Workers خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشہری مہم کے دوران عوام سے منفی بات کرنے سے پرہیز کریں، آپ لوگوں کو دہلی میں ہو رہے اچھے کاموں کے بارے میں بتائیں۔

Kejriwal Addresses Workers
Kejriwal Addresses Workers
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 7:22 AM IST

الیکشن کمیشن کی طرف سے 5 ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے بھی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پارٹی کارکنوں Arvind Kejriwal Addresses Workers سے خطاب کرتے ہوئے انہیں الیکشن کمیشن Election Commission of India کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر مہم چلانے کی ترغیب دی۔

ویڈیو دیکھیے۔

کیجریوال نے کہا کہ ہمیں کسی پارٹی کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کرنی ہے۔ ہمیں صرف ایک مثبت مہم چلانی ہے Chief Minister of Delhi Addressed Party Workers۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں سے ملیں تو انہیں دہلی میں آپ حکومت کے اچھے کاموں کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے اپنے کارکنان سے کہا کہ جب آپ انتخابی مہم پر جاتے ہیں تو آپ کو محسوس ہونا چاہیے کہ آپ حب الوطنی کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اسی نیت سے انتخابی مہم کے لیے نکلیں گے تو آنے والے دنوں میں موجودہ کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ایک نیا اور دیانتدارانہ نظام نافذ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں ہم نے دکھایا ہے کہ تبدیلی ممکن ہے۔ ملک کی دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے عآپ سپریمو نے کہا کہ ان پارٹیوں نے اب تک یہ دکھایا ہے کہ غریبوں کے بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دی جا سکتی۔ ان جماعتوں نے 75 برسوں میں نظام نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ آپ سب آج سے ہی گھر گھر جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

کیجریوال نے کہا کہ گھر گھر مہم Reach out to voters میں جب بھی آپ کسی کے گھر جائیں، میں اپنے تمام کارکنوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ سب سے پہلے ان کا حال پوچھیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کریں۔ یہ ریاستوں کے لوگوں کی خدمت کرنے کا ہمارے لیے موقع ہونا چاہیے۔ دہلی میں سکولوں، ہسپتالوں، بجلی اور پانی سے متعلق مسائل کو حل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.