ETV Bharat / city

بی جے پی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: نڈا - جموں و کشمیر کے کلگام

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جموں وکشمیر کے کلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ بی جے پی یووا مورچہ کے سکریٹری جنرل سمیت تین کارکنوں کے قتل کے واقعہ پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے محب وطن کا ہلاک ہوجانا ملک کے لئے بڑا نقصان ہے۔

Nadda
نڈا
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 3:51 PM IST

مسٹر نڈا نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے کلگام میں بزدلانہ حملے میں دہشت گردوں نے ضلع بی جے پی کے یووا مورچہ کے سکریٹری جنرل فدا حسین سمیت تین لیڈروں کو قتل کردیا۔ ایسے محب وطنوں کا مارا جانا ملک کے لئے بڑا نقصان ہے۔ پورا سماج متاثر خاندانوں کے ساتھ ہے۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ متاثرہ خاندانوں کےتئیں میری دلی ہمدردی۔‘‘

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں جمعرات کو دہشت گردوں نے تین کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق کلگام ضلع کے وائی کے پورا علاقے میں فدا حسین، عمر اعظم اور عمر رشید بیگ کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.