مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22،065 نئے کیسز سامنے آئے جس سے انفیکشن کے مجموعی کیسز 99.06 لاکھ ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 34،477 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 94.22 لاکھ اور شفایابی کی شرح 95.12 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 12،766 کم ہوکر 3.39 لاکھ پر آ گئے ہیں اور اس کی شرح کم ہوکر 3.43 فیصد رہ گئی ہے ۔ اسی دوران 354 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 709 ہوگئی ہے اور شرح اموات بھی 1.45 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈی ڈی سی انتخابات پر ای ٹی وی بھارت کی پیشکش
کورونا سے سب سے زائد متاثرمہاراشٹرا میں ایکٹو کیسز 1721 کم ہو کر 73،481 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48،269 ہوگئی ہے۔ وہیں 17.61 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4481 مریض صحت یاب ہوئے اور ایکٹو کیسز 1798 کم ہوئے ہیں ۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 57،790 ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2647 ہوگئی ہے ، وہیں ابھی تک 6.11 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔