ETV Bharat / city

'دی میرڈ وومن' کی اداکارہ سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت - اردو نیوز دہلی

دی میرڈ وومن ویب سیریز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کو دکھایا گیا ہے جبکہ اس سیریز کی شروعات سے ہی سنہ 1992 میں ہوئے فسادات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

the married woman release on 8 th march
دی میرڈ وومن کی اداکارہ سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 7:18 AM IST

Updated : Mar 7, 2021, 7:25 AM IST

دی میرڈ وومن آئندہ 8 مارچ سے آلٹ بالاجی اور زی پریمیم 5 پر ریلیز کی جائے گی، یہ ویب سیریز سنجے کپور کی کتاب دی میرڈ وومن پر مبنی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی اس سیریز میں مرکزی کردار ردھی ڈوگرا اور مونیکا ڈوگرا ادا کر رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ردھی نے آستھا کا کردار ادا کیا ہے جو ایک فرض شناس بیوی اور ماں ہے، جس کی زندگی اعجاز نامی ایک تھیئٹر آرٹسٹ سے ملاقات کرنے کے بعد بدل جاتی ہے لیکن اسی دوران اعجاز کی موت ہو جاتی ہے۔

اس ویب سیریز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کو دکھایا گیا ہے جبکہ اس سیریز کی شروعات سے ہی سنہ 1992 میں ہوئے فسادات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مونیکا نے اس ویب سیریز میں اعجاز کی بیوی پیپلیکا خان کا کردار ادا کیا ہے جو امریکہ میں پلی بڑھی ہے۔ پیپلیکا ایک آزادانہ خیالات کی حامی ہے، جسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر ہی زندگی گزارنا پسند ہے۔

the married woman release on 8 th march
دی میرڈ وومن کی اداکارہ

جبکہ آستھا کا کردار اس سے بالکل الٹ ہے۔ آستھا کا کردار گھریلو زندگی کے ارد گرد گھومتا ہے۔

اس ویب سیریز کو معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی اور گوہر رضا کے بیٹے ساحر رضا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

متھن-اکشے وزیر اعظم کی ریلی میں شریک ہوں گے

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے 'دی میرڈ وومن' کی اداکارہ ردھی ڈوگرا اور مونیکا ڈوگرا سے بات کی جس میں انہوں نے اپنے اپنے کردار سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتائیں، آپ بھی سنئے۔

Last Updated : Mar 7, 2021, 7:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.