نئی دہلی: آلودگی کے خطرات کو دیکھتے ہوئے پردیش بی جے پی نے ماسک تقسیم کیے Distributed of Masks by BJP in Delhi اور لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی۔ موقع پر بی جے پی دہلی کے سابق صدر منوج تیواری Manoj Tiwari اور رمیش ودھوڑی وغیرہ سینیئر لیڈران موجود تھے۔
اس موقع پر رکن پارلیمان منوج تیواری Member of Parliament Manoj Tiwari نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آلودگی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی عوام میں ماسک تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عام آدمی پارٹی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آلودگی کے دوران عوام کی صحت کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی کے دوران عوام کی صحت کو خیال کرتے ہوئے سوئی ہوئی دہلی حکومت کو بیدار کرنا ہے۔ پتہ نہیں کب کیجریوال کی نیند کھلے گی اور آلودگی پر کنٹرول پانے کے لیے نئے لائحہ عمل تیار کریں گے؟
مزید پڑھیں: Indra Gandhi International Airport: اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر لاؤنج تیار
منوج تیواری نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal صرف اشتہارات بازی میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی حالت یہ ہے سڑکوں سے بسیں غائب ہیں۔ جب دہلی میں آلودگی شباب پر ہے تو اس حالت میں الیکٹرک بسیں ہونی چاہیے لیکن وہ بھی ندارد ہیں۔