ETV Bharat / city

مینوسپل کارپوریشن کے اساتذہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم - قومی دارالحکومت دہلی

دہلی شمالی میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ کی گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ باقی ہے، بقایہ جات کی ادائیگی کے لیے یہ اساتذہ اب احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مینوسپل کارپوریشن کے اساتذہ 5 ماہ سے تخواہ سے محروم
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 1:39 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے تینوں کارپوریشن پر بی جے پی کا قبضہ ہے، بی جے پی کے زیر اقتدار کارپوریشنوں میں بد حالی کا یہ عالم ہے کہ اساتذہ کو گزشتہ پانچ مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے کے آثار ہیں۔

مینوسپل کارپوریشن کے اساتذہ 5 ماہ سے تخواہ سے محروم

ان حالات کی وجہ سے تمام اساتذہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، تنخواہ کے مطالبات کو لے کر اساتذہ تنظموں کا مہینوں سے احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

میونسپل اساتذہ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رام نیواس سولنکی نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے اساتذہ کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے، جس کی وجہ سے شمالی میونسپل کارپوریشن کے نو ہزار اساتذہ میں زبردست ناراضگی ہے اور انہیں اپنی زندگی گزارنا بھی محال ہو رہا ہے۔

جنرل سکریٹری رامنیواس سولنکی نے میئر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگست ماہ کی 9000 اساتذہ کی تنخواہ کے لیے فنڈ جاری کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.