ETV Bharat / city

’فطرت کی نکھار سے رومانوی ہونے کی ضرورت نہیں‘ - لاک ڈاؤن کے دوران فطرت کی جو صورت نکھر آئی ہے

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران فطرت کی جو صورت نکھر آئی ہے‘ اس سے متعلق رومانوی ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ملک کے وسائل محض 30 کروڑ افراد کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں، 130 کروڑ افراد کا نہیں۔

مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر
Prakash Jawdekar Union Minister
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:10 AM IST

Updated : Apr 23, 2020, 11:18 PM IST

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے وفا نہ کرنے اور زیادہ تر آلودگی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف کو کوئی ملک تنہا حاصل نہیں کر سکتا۔ کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے بعد پوری طرح بدلی بدلی ہوگی اور ہمیں اس نئے معمول کو قبول کرنا ہوگا۔

یومِ ارض کے موقع پر ایک ’ویبینار‘سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اب عوام کو پائیدار ترقی کی اہمیت معلوم ہو رہی ہے۔ دھرتی ہری۔بھری ہے، آسمان دن میں نیلا اور رات میں ستاروں سے بھرا نظر آتا ہے، جالندھر سے ہمالیہ نظر آ رہا ہے۔ فطرت اپنے عروج پر ہے لیکن ہمیں اس سے متعلق رومانوی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا،’ اگر ہم چاہتے ہیں کہ فطرت یونہی رہے تو کچھ چیزوں کو چھوڑنا ہوگا۔ ہمیں گاڑیوں، صنعتوں اور پیداوار کو بند کرنا ہوگا۔ ہمیں گاوؤں کی جانب لوٹنا ہوگا لیکن ہم محض 30 کروڑ افراد کا گزر بسر کر سکیں گے، 130 کروڑ افراد کا نہیں‘۔

Last Updated : Apr 23, 2020, 11:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.