ETV Bharat / city

'شاہین باغ کا احتجاج پرامن ہے' - یوگی آدتیہ ناتھ انہیں پر نکتہ چینی کر رہے ہیں

عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن و سینیئر رہنما سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کی۔

sanjay singh slams modi govt on caa protest
'شاہین باغ کا احتجاج پرامن ہے'
author img

By

Published : Jan 23, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:24 AM IST

انہوں نے کہا کہ' ملک بھر میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین نے مورچہ سنبھالا ہوا ہے، اس احتجاجی دھرنے کی قیادت وہی مسلم خواتین کر رہی ہیں جس کے تعلق سے اس سے قبل بی جے پی یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتی تھی کہ تین طلاق کا بل لاکر انہیں انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہے، آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ انہیں پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

'شاہین باغ کا احتجاج پرامن ہے'

یوگی آدتیہ ناتھ کے طنز کا جواب دیتے ہوئے سنجے سنگھ نے اس پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ' جو حکومت کچھ وقت پہلے مسلم خواتین کے حقوق کے لیے آنسو بہانے کا ڈرامہ کر رہی تھی، وہی حکومت آج مسلم خواتین پر نکتہ چینی کر رہی ہے۔ اب مسلم خواتین کا درد کہاں گیا؟'۔

انہوں نے کہا کہ' ملک بھر میں ہم نے ایسے بھی احتجاجی مظاہرے دیکھے ہیں جس میں بسوں کو آگ کے حوالے کیا گیا، گولیاں چلائیں گئیں، ریل کی پٹریاں تک کی اکھاڑ دی گئیں، اس کے مقابلے شاہین باغ کا احتجاج تو بالکل امن پسند طریقہ سے کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا آئین انہیں امن پسند طریقہ سے احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے'۔

Intro:ملک بھر میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف خواتین نے مورچہ سنبھالا ہوا ہے جس پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نکتہ چینی کی تھی.
Body:
یوگی آدتیہ ناتھ کے جواب میں آج عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جو حکومت کچھ وقت پہلے مسلم خواتین کے حقوق کے لیے آنسو-بہا رہی تھی اور انہیں تین طلاق سے نجات دلانے کے لیے تمام کوششیں کر رہی تھی وہی بی جے پی حکومت آج مسلم خواتین پر نکتہ چینی کر رہی ہے.اب انہیں ان خواتین کا درد نہیں دکھائی دے رہا.

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت تین طلاق کے وقت انہیں مسلم خواتین مظلوم نظر آ رہی تھی اب جب وہ اپنے حق کے لیے لڑھ رہی ہیں تو بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران ان پر طعنے کس رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہم نے ایسے بھی احتجاجی مظاہرے دیکھے ہیں جس میں بسوں کو آگ کے حوالے کیا گیا ہے گولیاں چلی ہیں ریل کی پٹریاں تک کی اکھاڑ دی گئی ہیں اس کے مقابلے شاہین باغ کا احتجاج تو بالکل امن پسند طریقہ سے کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین انہیں امن پسند طریقہ سے احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے.Conclusion:سنجے سنگھ رکن پارلیمان عام آدمی پارٹی
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.