ETV Bharat / city

'یس بینک گھوٹالہ کے لیے بی جے پی ذمہ دار' - عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینیئر رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ یس بینک کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکزی حکومت نے ڈبو دیا۔

sanjay singh on yes bank scam
'یس بینک گھوٹالہ کے لیے بی جے پی ذمہ دار'
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 12:11 PM IST

عام آدمی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یس بینک کے 21 لاکھ اکاؤنٹ ہولڈرز کے سامنے ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔

'یس بینک گھوٹالہ کے لیے بی جے پی ذمہ دار'

پریس کانفرنس کے دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ گھوٹالہ بی جے پی نے منصوبہ بند انداز میں کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ 2017 سے ہم نے یس بینک میں جاری سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے آر بی آئی کو تعینات کیا ہے۔

لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ 2017 سے 2020 کے درمیان، کس بنیاد پر بڑے سرمایہ داروں کو ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافی قرض دیا گیا۔ ان کمپنیوں کی خراب حالت کے بارے میں کئی بار اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں ، لیکن اس کے باوجود ان کمپنیوں کو بینک نے قرض دیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جس نے ملک کو بچانے کا نعرہ لگایا ہے، اس کا نعرہ آج بدل گیا ہے۔ آج بی جے پی کا نعرہ ہے کہ 'نہ ہندو بچے گا اور نہ مسلمان بچے گا ، اس دیش کا ہر انسان لٹے گا'۔

sanjay singh on yes bank scam
'یس بینک گھوٹالہ کے لیے بی جے پی ذمہ دار'

مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایک نجی ادارہ ہے۔ ایک طرف ، بی جے پی حکومت ریلوے،ملک کے ہوائی اڈوں کو بیچنے اور ان کو نجی بنانے کی بات کرتی ہے، اور جب یہ برباد ہوجاتی ہے تو وہ کہتی ہے کہ یہ نجی ہے۔ کوئی بھی بینک ریزرو بینک کی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتا، لہذا بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی ذمہ داری سے کیسے بھاگ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.