جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ تعلیم کے سینئر پروفیسر الیاس حسین کو پُرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے مسٹر حسین کو اس عہدے پر مقرر کیا۔ وہ اس وقت جامعہ اسکول کے اعزازی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ تعلیم کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔
مسٹر حسین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور تعلیم کے میدان میں تحقیق کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور دو کتابوں کی ادارت کی ہے۔ ان کی نگرانی میں 15 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔