وکیل ابھینو بیری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 'آئین کے مختلف آرٹیکل کے تحت خواتین کی صنفی مساوات، یکساں سلوک اور وقار کی ضمانت دی گئی ہے ، آرٹیکل 44 کے نفاذ کے بغیر اس کا تحفظ نہیں کیا جاسکتا۔'
عدالت نے درخواست کو پچھلی درخواست کے ساتھ ٹیگ کیا، جس میں برادری، اتحاد اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے 'کامن سول کوڈ' کی تشکیل کی درخواست کی گئی تھی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے جمعہ کو بی جے پی رہنما کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔