ETV Bharat / city

نوئیڈا: سماج وادی کارکن کے قتل پر پارٹی کا احتجاج

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کارکن کے قتل کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی فون پر ہدایت کے بعد سماج وادی پارٹی کا ایک وفد لوہارلی گاؤں پہنچا۔

نوئیڈا: سماج وادی کارکن کے قتل پر پارٹی کا احتجاج
نوئیڈا: سماج وادی کارکن کے قتل پر پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : May 28, 2021, 4:37 PM IST

گریٹر نوئیڈا میں لوہارلی گاؤں پہنچے سماجی وادی پارٹی کے وفد نے قتل کے معاملے میں پولیس اور انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ وفد کا کہنا ہے کہ کچھ برسوں کے دوران سماج وادی پارٹی سے وابستہ اس خاندان کے تین افراد کا قتل ہوا ہے لیکن ابھی تک اس معاملہ میں پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

سماجی وادی پارٹی کے وفد نے پولیس پر ملزمین کے ساتھ ملی بھگت کرکے کیس کو رفع دفع کرنے کی کوشش کا بھی الزام لگایا۔ وفد نے قتل کیس میں پولیس کی جانب سے منصفانہ اور غیر جانب دارانہ کاروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج کی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کی صبح سماج وادی پارٹی کے رکن دنیش بھاٹی، دادری میں واقع اپنی نرسری سے گھر لوٹ رہے تھے کہ لوہارلی گاؤں گیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے دنیش بھاٹی کی کار کو روکا کر اس پر فائرنگ کردی۔ دنیش بھاٹی کو 3 گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ راہگیروں نے فوری طور پر پولیس اور دنیش کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد دنیش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس موقع پر وفد میں شامل ایم ایل سی جیتندر یادو نے کہا کہ دنیش کے اہل خانہ سے مل کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی اور پولیس سے ملزمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد میں جیتندر یادو، فقیر چندر ناگر، راشد ملک، سنیل اور کرشانت بھاٹی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.