ETV Bharat / city

فیروز شاہ کوٹلہ میں نمازیوں کے لیے لگا ٹکٹ

دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او پر واقع تاریخی فیرز شاہ کوٹلہ مسجد میں نمازیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب بغیر ٹکٹ کے کسی کو بھی مسجد میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی نماز پڑھنا بھی چاہتا ہے تو اسے ٹکٹ لینا پڑے گا۔

no permission without ticket in firoz shah kotla
فیروز شاہ کوٹلہ میں نمازیوں کے لیے لگا ٹکٹ
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:39 AM IST

اس طرح اگر کوئی تین نماز ادا کرتا ہے تو اسے ساٹھ روپے ادا کرنے ہوں گے حالانکہ مسجد کے امام اور مؤذن کو جانے کی اجازت ہے۔ اس تاریخی مقام پر ہر جمعرات کی شام میں زائرین کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ انہیں بھی بغیر ٹکٹ کے داخلہ نہیں دیا جاتا۔

تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ مسجد میں محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے نماز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سنہ 1947 کے بعد سے ہی اس تاریخی عمارت پر آثار قدیمہ کا کنٹرول ہے۔ کچھ وقت پہلے یہاں صرف سیاحوں سے ہی ٹکٹ وصول کیا جاتا تھا مگر اب وہاں نمازیوں سے بھی ٹکٹ لیا جا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں تین وقت کی نماز میں سوائے امام مؤذن کے کوئی نہیں ہوتا۔ حلانکہ جمعہ کی نماز کے لیے ایک گھنٹے کی چھوٹ دی گئی ہے۔

ویڈیو

دہلی وقف بورڈ کے رکن ایڈوکیٹ حمال اختر نے نمازیوں پر پابندی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو نماز ادا کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ غیر قانونی ہے انہوں نے کہا کہ فیروز شاہ کوٹلہ میں نمازیوں پر ٹکٹ لگانے کے معاملے کو بورڈ کی میٹنگ میں رکھا جائے گا اور اس پر جلد کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

no permission without ticket in firoz shah kotla
فیروز شاہ کوٹلہ میں نمازیوں کے لیے لگا ٹکٹ

وہیں ایڈوکیٹ مسرور صدیقی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ تاج محل کی مسجد کی طرح ہی مستقل نمازیوں کے کارڈ بنوا لیں اور انہیں نماز کے لیے اجازت دی جائے۔ تاہم نماز کے علاوہ سیر و تفریح کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اندر جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.