مسٹر نشنک نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ بجٹ 21-2020 میں تعلیم کو فروغ دینےکے لئے 93ہزار 300 کروڑ روپے کےالاٹمنٹ قابل ستائش قدم ہے۔اس بجٹ میں ملک میں معیاری،جدت پر مشتمل،روزگار دلانے والی تعلیم دینے کی ہماری کوشش پوری ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سبھی شعبوں میں اپنی دور اندیشی،منصوبہ بندی کی صلاحیت،قیادت اور تیزی کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال خوشی کی بات ہے کہ اسکولی تعلیم اور محکمہ خوادنگی کے بجٹ الاٹمنٹ میں مالی سال 20-2019کے مقابلے سال 21-2020میں 3308.37کروڑ روپے کا کل اضافہ ہوا ہے۔