دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ نئے معاملوں کے مقابلہ میں آج دہلی میں سرگرم معاملوں کی تعداد 3،698 اور کم ہوکر 27،610 رہ گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 1،649 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،16،868 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5،158 مزید بڑھ گئی جس کے بعد مجموعی طور سے ان کی تعداد بڑھ کر 13،66،056 ہوگئی ہے۔
اس عرصے کے دوران مزید 189 مریضوں کی موت کےبعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 23،202 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.64 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68،043 نمونوں کی جانچ کی گئی اور فی دس لاکھ آبادی میں ٹیسٹوں کی اوسط 9،85،641 ہے۔
دریں اثنا دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 46،570 ہوگئی ہے۔