ETV Bharat / city

نوئیڈا: اجے کالیا کی موت کی مجسٹریل جانچ - اترپردیش ایس ٹی ایف اور نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس

اترپردیش ایس ٹی ایف اور نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو اجے کالیا کی ہلاکت کی اب مجسٹریل جانچ ہوگی۔

اجے کالیا کی موت کی مجسٹریل جانچ
اجے کالیا کی موت کی مجسٹریل جانچ
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 10:49 PM IST

اجے کالیا 7 جولائی کی سہ پہر انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف نوئیڈا اور انچارج پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 کی مشترکہ ٹیم نے سیکٹر 14 اے گندا نالہ میں 7 جولائی کو انکاؤنٹر کے دوران کالیا پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں علاج کے دوران کالیا فوت ہوگیا۔ علاج کے دوران اجے کالیا کی کس طرح موت ہوئی اس کی مجسٹریل جانچ کی جارہی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر گوتم بدھ نگر نے اس سلسلے میں لوگوں سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی فرد کے پاس مذکورہ واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہے یا کوئی بھی شخص زبانی، تحریری ثبوت یا بیان دینا چاہتا ہے تو وہ 12 اگست 2021 تک کلکٹریٹ آفس روم نمبر-99 میں پیش ہوکر معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: پیسے کے لالچ میں خاتون کا قتل، خاتون سمیت چار گرفتار

جاریہ ماہ کی 7 تاریخ کو یوپی ایس ٹی ایف نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ بدنام زمانہ اجے کالیا کو ایک انکاونٹر کے دوران زخمی کردیا تھا جبکہ وہ کسی واردات کو انجام دینے کے لیے شہر آیا تھا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے اسے گھیرلیا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اجے کالیا نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسے نوئیڈا کے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس پر دو لاکھ کا انعام بھی تھا۔ اجے کالیا شاہراہوں پر لوٹ مار، ڈکیتی اور عصمت دری کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.