ETV Bharat / city

PM Narendra Modi Birthday: اہم رہنماؤں کی مودی کو سالگرہ کی مبارکباد - प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी का आज 71वां जन्मदिन

وزیراعظم نریندر مودی کی یوم سالگرہ پر ملک کے سینیئر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کر لمبی عمر کی دعائیں دی۔

Key leaders including Kovind, Naidu, Union Ministers congratulate Modi on his birthday

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 3:22 PM IST

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر وزراء نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر انھیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیے۔

رام ناتھ کووند نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا،’ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباداور نیک خواہشات۔ میری دعا ہے کہ آپ صحت مند رہیں اور لمبی عمر پا کر’اہرنِش سیوامہے‘ کے جذبے سے ملک کی خدمت کرتے رہیں۔‘

نائیڈو اپنے ٹویٹ میں کہا،’عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کو آج ان کی سالگرہ کے موقع پر میری جانب سے دلی مبارکباد۔ ان کی غیر معمولی دور بینی، قابل تقلید قیادت اور بے لوث خدمات سے ملک کی ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔ انھیں لمبی صحت اورخوشحال زندگی کا آشیرواد ملے‘۔

مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا،’ملک کے ہر دلعزیز رہنما وزیراعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی مبارکباد، مالک سے آپ کی بہترین صحت اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا،’مودی نے نہ صرف ملک کو وقت سے آگے سوچنے اور محنت کرنے کے عزم کو ثابت کرنے کی فکر دی بلکہ اسے عملی جامہ پہنا کر بھی دکھایا‘۔

مزید پڑھیں: پٹنہ: آبروئے صحافت شہید محمد باقر کو خراج عقیدت

راجناتھ سنگھ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’ہندوستان کے کامیاب وزیراعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اپنے فیصلہ کرنے کی صلاحیت، تصور اور دور بینی کے لیے مشہور مودی جی نے ہندوستان کو ایک ’آتم نربھر بھارت‘ کی شکل دینے کا جو عزم کیا ہے، وہ ان کے وژن اور مضبوط قوت ارادی کی علامت ہے‘۔

مسٹر نقوی نے ٹویٹ کیا،’بنا رکےبنا تھکے‘محنت کو نتیجے میں بدلنے والے انرجیٹک، دوبیں وزیراعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد، آپ کی قیادت ہندوستان کی سلامتی، خوشحالی اور ہمہ جہت ترقی کی ضمانت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب جو بھی ہو، بالغ اپنے شریک حیات کا انتخاب کر سکتے ہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

وزیر خارجہ کی تین ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات، افغانستان پر تبادلہ خیال

کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیے۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا ہے،’آج وزیراعظم نریندر مودی جی کی سالگرہ ہے۔ انھیں ہماری مبارکباد اور نیک خواہشات‘۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.