ETV Bharat / city

'شاہ سے ملاقات میں شاہین باغ پر بات چیت نہیں ہوئی' - کیجریوال نے بعد میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی مظاہرے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

Kejriwal said Shaheen Bagh did not discuss the meeting with Shah
'شاہ سے ملاقات میں شاہین باغ پر بات چیت نہیں ہوئی'
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 10:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:37 PM IST

دہلی کے وزیراعلی کا مسلسل تیسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کیجریوال کی بدھ کے روز امت شاہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

'شاہ سے ملاقات میں شاہین باغ پر بات چیت نہیں ہوئی'

کیجریوال نے بعد میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا امت شاہ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ انہوں نے کہا خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی جس میں 'ہم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی کہ دہلی کی تعمیر وترقی کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساتھ مل کر کام کریں گے'۔

وزیر اعلی نے شاہین باغ کے دھرنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ شاہ کے ساتھ اس مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا 'دہلی حکومت کے وزراء محکمہ کے سربراہان اور سیکریٹریوں کے ساتھ آج میٹنگ ہوئی جس میں گارنٹی کارڈ کو کس طرح سے عمل میں لایا جا سکتا ہے، اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر گارنٹی کارڈ کو کس طرح لاگو کیا جانا ہے، اس پر منصوبہ بندی کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.