ETV Bharat / city

جاوڈیکر نے اننت پور انتظامیہ کے اقدام کی ستائش کی - انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی جس کے تحت ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں ایک بچی کو ایک دن کے لئے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔

Jawdekar lauded the move of Anantapur administration
جاوڈیکر نے اننت پور انتظامیہ کے اقدام کی تعریف کی
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 3:10 PM IST

جاوڈیکر نے منگل کے روز کہا کہ اننت پور ضلع انتظامیہ نے عالمی یوم بنات کے موقع پر ایک بہت اچھا اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایک زرعی مزدور کی 16 سالہ بہادر بیٹی ایم ونی نے 11 اکتوبر کو ایک دن کے لئے اننت پور ڈسٹرکٹ کلکٹر کی ذمہ داری سنبھالی۔ ضلع انتظامیہ نے بچی کو ایک دن کے لئے ہر سرکاری دفتر میں محکمہ کے سربراہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

'انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے' کے موقع پر لڑکی مستقبل ہے،کے نام سے پروگرام کے تحت ضلع انتظامیہ نے 11 اکتوبر کو ونی نامی لڑکی کو ایک دن کے لئے ضلع کلکٹر کی کرسی پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے لئے ، لاٹری کے ذریعے ونی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

کلکٹر گندھم چندرودو نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ضلع کے ہر سرکاری دفتر میں ایک دن کے لئے ایک لڑکی کو محکمہ کا سربراہ بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.