جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 99 ویں کنووکیشن ڈے پر طلباء نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اپنے ملے جلے تاثرات کا کھل کر اظہار کیا۔
مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے 99ویں برس مکمل کر 100ویں برس میں آج داخل ہو گیا ہے۔
اس 100 ویں سال کی شروعات اس کنووکیشن ڈے کی تقریب سے ہوئی جہاں پر صدر جمہوریہ رامناتھ ناتھ کووند نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس دوران طلبا کے چہرے پر بھی خوشی کی چمک نظر آئی حالانکہ کچھ طلبا نے انتظامیہ کی خامیوں پر بھی اپنی بات رکھی۔
وہیں کچھ طلبا اس بات سے بھی خوش تھے کہ انہیں جامعہ کے صد سالہ جشن میں شریک ہونے کا موقع ملا۔کچھ طلبا نے بتایا کہ' انہیں اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کی خوشی زیادہ ہے کیونکہ ڈگری تو صرف گولڈ میڈلسٹ کو ہی ملنی ہے۔