ETV Bharat / city

جامعہ میں اسرائیل-فلسطین تنازع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام - ڈائریکٹر ڈاکٹر ہمایوں اختر ناظمی

سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گوگل میٹ پر اسرائیل-فلسطین تنازع کی ابتدا پر ایک آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔

jamia organise an online seminar on Israel Palestine issue
جامعہ نے اسرائیل فلسطین تنازعہ پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا
author img

By

Published : May 24, 2021, 10:08 PM IST

Updated : May 24, 2021, 10:16 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے 'اسرائیل-فلسطین تنازع کی ابتدا' کے عنوان پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس سیمینار میں پروفیسر شمیر حسن، سابق ڈین ،فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے علاوہ اے ایم یو اور مغربی ایشین اور شمالی افریقی علوم کے معروف اسکالرز نے لیکچر پیش کیے۔

پروفیسر شمیر حسن نے اسرائیل-فلسطین تنازع سے متعلق امور پر ایک وسیع پیمانے پر کی گئی رسرچ پیش کی جس میں ’فلسطین میں اور اس کے آس پاس کے مسلسل تنازعات کی تاریخی نشوونما‘ ، اسرائیلی قبضہ اور عرب فلسطین کے خلاف جارحیت ہندوستان کی فلسطین پالیسی کا ارتقا شامل رہے۔

Jamia Millia Islamia University
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی

لیکچر کا افتتاح سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے آفیسیٹنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہمایوں اختر ناظمی نے کیا جنہوں نے مہمان اسپیکر کو خوش آمدید کہا اور لیکچر کے تھیم کو متعارف کرایا۔ پروفیسر انیس الرحمن ، ڈائریکٹر یو جی سی-ایچ آر ڈی سی ، جے ایم آئی نے اجلاس کی صدارت کی۔ آن لائن پروگرام میں متعدد اسکالرز اور دیگر شرکاء بھی شریک ہوئے۔

لیکچر میں شرکاء کی فعال شرکت دیکھی گئی، جس میں ایک طویل سوال جواب کا سیشن بھی شامل تھا۔ لیکچر کا اختتام ریسرچ اسکالر صیاد محمد شاہنواز کے ذریعہ اظہار تشکر سے ہوا۔

Last Updated : May 24, 2021, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.