ETV Bharat / city

Indian Chess League: آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ مقابلہ کھیلا جائے گا - AICF President Dr. Sanjay Kapoor

اب جلد ہی ملک میں انڈین پریمیئر لیگ IPL میچ کی طرح انڈین شطرنج لیگ Indian Chess League مقابلہ کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ مقابلہ کھیلا جائے گا
Indian Chess League
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 2:08 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ Indian Chess Leg کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ لیگ کا انعقاد آئندہ سال جون میں کیا جائے گا۔ جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ملک کے دو شہروں میں ہونے والی ڈبل راؤنڈ روبن لیگ Double round robin league کی فاتح ٹیم کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے اور ٹاپ پر رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔ آل انڈیا شطرنج فیڈریشن All India Chess Federation لیگ کے لیے ملک اور دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کو مدعو کرنے جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

اے آئی سی ایف کے صدر ڈاکٹر سنجے کپورAICF President Dr. Sanjay Kapoor نے قومی دارالحکومت دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا “چھ ٹیموں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری گیم پلان کو دی گئی ہے۔ لیگ بلٹز اور ریپڈ کیٹیگریز میں منعقد ہوگی۔ ہر ٹیم میں دو سپر گرینڈ ماسٹرز GMs، دو ہندوستانی GMs، دو خواتین GMs، ایک ہندوستانی جونیئر مرد اور خواتین کھلاڑی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'لیگ دو ہفتے تک کھیلی جائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ لیگ کے لیے عالمی چیمپیئن وشواناتھن آنند، میگنس کارلسن سمیت دنیا کے مشہور شطرنج کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔

آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ مقابلہ کھیلا جائے گا
آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ مقابلہ کھیلا جائے گا

سنجے کا کہنا ہے کہ یہ لیگ ہندوستانی شطرنج کو ایک نئی سمت دے گی۔ گرینڈ ماسٹر ودیت گجراتی اور ویمن جی ایم ڈروناولی ہریکا بھی لیگ کے انعقاد کو لے کر پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں:

  • India Tour of South Africa: ٹیم انڈیا ٹیسٹ اور ون ڈے دورے کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

  • شطرنج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بھرت چوہان Bharat Chauhan General Secretary Chess Federation نے کہا کہ "ہمارا مقصد دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو یہاں لانا ہے، تاکہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے۔ میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو شطرنج کی طرف راغب کیا جا سکے۔ ہم جلد ہی فرنچائز مالکان کا اعلان کریں گے۔ممبئ اور کولکتہ میں اس کا انعقاد متوقع ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.