ETV Bharat / city

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر روک لگانے والی عرضی پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:32 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے پیش نظر سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت 17 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Hearing on petition seeking stay on Central Vista project adjourned
سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر روک لگانے والی عرضی پر سنوائی ملتوی

عرضی گزار نے پروجیکٹ میں کام کرنے والے مزدوروں اور اس میں شامل دیگر افراد کی زندگی بچانے کی اپیل کی اور کہا کہ پروجیکٹ کے تحت کیے جانے والے تعمیراتی کام سے کورونا وائرس مزید بڑھ سکتا ہے۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل نے کہا کہ بینچ سپریم کورٹ کی جانب سے اس بابت کیے گئے فیصلے کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے۔ حالانکہ کورٹ نے کہا کہ وہ پروجیکٹ کے سلسلے میں نوٹس جاری نہیں کرے گا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر پروجیکٹ روکا نہیں گیا تو کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان حالات مزید خراب ہوں گے اور کورونا کے سبب قومی دارالحکومت میں مزید اموات ہوں گی۔

عرضی میں پولیس کمشنر کے دہلی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود وسٹا ایوینیو کے کام کے لیے گاڑیوں کو 'ضروری خدمات' کے زمرے کے پاس دیے جانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.