ETV Bharat / city

متاثرین کے معاوضے کی درخواست پر حکومت جلد کارروائی کرے : ہائی کورٹ - دہلی فسادات

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہلی فسادات کے متاثرین کی طرف سے معاوضے کے لیے داخل درخواستوں پر فوری کارروائی کرے۔

High Court
ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 12:54 PM IST

جسٹس نوین چاولہ کے بنچ نے دہلی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کے درخواستوں کو قبول کرتے وقت ایف آئی آر کی کاپی دکھانے پر زور نہ دیں۔

یہ درخواست دہلی تشدد کی شکار نیہا فرحین نے دائر کی تھی۔ وکیل راج شیکھر راؤ نے درخواست گزار کی جانب سے کہا تھا کہ انہوں نے گذشتہ فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے دوران بہت نقصان اٹھایا تھا۔ فسادات کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ فروری میں گھر چھوڑنے کے بعد ، وہ مارچ میں اپنے گھر واپس جا سکے تھے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار نے کراول نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کروانے کی کوشش کی لیکن ان کی شکایت صرف ڈائری میں درج کی گئی تھی اور کوئی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔ اس کے بعد درخواست گزار نے دہلی حکومت سے معاوضے کے لیے درخواست داخل کی لیکن اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا۔

سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزار کی شکایت پر تفتیش جاری ہے اور اس کے سلسلے میں کراول نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دہلی حکومت نے کہا کہ درخواست گزار دہلی حکومت کے 5 مارچ کے حکم کے مطابق معاوضے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد ، عدالت نے دہلی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایف آئی آر طلب کیے بغیر معاوضے کی درخواست قبول کرے اور وہ تشدد کا نشانہ بننے والے تمام متاثرین کے معاوضے کے لیے داخل درخواست پر جلد غور کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.