قومی دارالحکومت دہلی کے آنندوہار اسٹیشن پر ٹرین کو آیسولیشن وارڈ کے طور پر تیار کیا گیا ہے، یہاں کورونا وائرس متاثرین کے لیے ٹرین میں4 ہزار 272 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما اور دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے آنند وہار آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' وہ صرف بولتے ہیں اور کریڈٹ لیتے ہیں۔جبکہ 14 وزیر داخلہ امیت شاہ نے جو کہا وہ کر کے دکھا یا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کسی کریڈٹ کی ضرورت ہے عوام سارے حال سے واقف ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت یہ کام اس سے پہلے ہی کر سکتی تھی حالانکہ انہوں نے یہ کام 14 جون سے شروع کیا، کیا انہیں 14 جون سے پہلے نہیں پتا تھا کہ کورونا وائرس کس حد تک جا پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت چھوٹی اور گندی سیاست کرتی ہے، دہلی کی عوام جانتی ہے کہ یہاں کون کام کر رہا ہے اور کون نہیں اور کون صرف یہاں کریڈٹ لے رہا ہے۔