نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں گزشتہ روز ہو رہی تیزی کے درمیان جمعہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 109 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر اور بھوپال میں پٹرول 112.07 روپے اور ڈیزل 101.17 روپے فی لیٹر پر پہنچا ہے۔
مسلسل چار دنوں کی تیزی کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی تاریخی بلند ترین سطح پر 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ نو دنوں میں پٹرول 2.35 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل بھی 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے: نرملا سیتارمن
اوپیک ممالک کے اجلاس میں یومیہ چار لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اروناچل میں انڈو چین کے فوجیوں میں تصادم
مہاراشٹر میں عبادت گاہوں کو آج سے کھول دیا گیا
خام تیل میں اضافے کے بعد امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر کا استعمال کرنے کی بات کہی۔ اس کے ساتھ ہی خام تیل کی برآمد روکنے کا بھی اشارہ دیا، جس کی وجہ سے خام تیل میں دوبارہ تیزی آنے لگی۔ گزشتہ روز بازار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.87 ڈالرفی بیرل بڑھ کر 82.77 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.87 ڈالر بڑھ کر 78.30 ڈالر فی بیرل رہا۔