ETV Bharat / city

صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا: ڈاکٹر کفیل احمد - yogendra yadav

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تیسرے روز بھی شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ آج دوپہر چار بجے سے ہی باب سید پر طلبا و طالبات احتجاج میں حصہ لینے کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے۔

صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا: ڈاکٹر کفیل احمد

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 12:09 AM IST

واضح رہے کہ دو روز قبل شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے پر اے ایم یو طلبا کے بیس نامزد اور 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

طلبا و طالبات احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے
طلبا و طالبات احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے

آج کے احتجاج میں مہمان اسپیکر ڈاکٹر کفیل خان اور سوراج انڈیا کے صدر یوگندر یادو نے شہریت ترمیمی بل اور این آر سی بل کے بارے میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو بتایا۔

صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا: ڈاکٹر کفیل احمد

طلبا کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور علیگڑھ انتظامیہ نے خاصی تعداد میں یونیورسٹی سرکل اور باب سید کے آس پاس آر اے ایف اور پولیس کو تعینات کیا نیز ڈاکٹر کفیل خان اور سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو کو احتجاج میں شامل نہ ہونے کی ہدایت دی گئی۔

ڈاکٹر کفیل احمد خان
ڈاکٹر کفیل احمد خان

یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو احتجاج سے دور رکھنے کے لیے عبداللہ ہال کے گیٹ پر تالا لگا دیا تھا لیکن طالبات نے گیٹ کا تالا توڑ کر ایک کلو میٹر پیدل چل کر باب سید پر جاری احتجاج میں حصہ لیا۔

یوگیندر یادو اور ڈاکٹر کفیل احمد نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے علیگڑھ آمد پر ہی علی گڑھ کے سی او اور رجسٹرار نے ہمیں فون پر احتجاج میں شامل نہ ہونے کے لیے کہا۔'

یوگیندر یادو
یوگیندر یادو

یوگیندر یادو نے بتایا کہ 'شہریت ترمیمی بل کا پاس ہونا صرف ایک قانون کا پاس ہونا نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا قانون ہے جو ہمارے ملک کی تعریف کی کو بدلتا ہے جو غیر آئینی ہے جو امتیاز پر مبنی ہے۔ اس لیے اب ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ نے تو اپنا کام کر دیا اب معاشرے کو کچھ کرنا ہوگا۔

طلبا و طالبات احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے
طلبا و طالبات احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ 'اب ہم کچھ ساتھی ملک بھر سے اپیل کر رہے ہیں کہ 19 تاریخ کو جہاں پر بھی ہیں ملک میں اکٹھا ہو۔ 19 دسمبر وہ دن ہے جب رام پرساد بسمل اور اشفاق اللہ خان نے ملک کے لیے قربانی دی تھی۔'

مہمان اسپیکر کے طور پر شرکت کرنے والے ڈاکٹر کفیل خان اور یوگیندر یادو نے لوگوں سے اس بل کے خلاف 19 دسمبر کو احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.