کورونا سے متاثرہ شخص کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم نہیں کیا جاتا ہے، لیکن پہلی بار کورونا سے متاثرہ شخص کی موت کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ یہ معاملہ ملک کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ایمس کے ٹروما سنٹر سے متعلق ہے۔
پیر کے روز ایک شخص نے ایمس ٹروما سنٹر کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ خودکشی کرنے والا شخص دینک اخبار میں بطور صحافی ملازم تھا۔ یہ صحافی کورونا انفیکشن میں مبتلا تھا اور ایمس ٹروما سنٹر کے ٹی سی 1 وارڈ میں زیر علاج تھا۔
اس کی خودکشی کے بعد سے ہی ایمس انتظامیہ کے بارے میں سوالات اٹھ رہے تھے۔ جس کے بعد اب اس کی میت جمعرات کے روز مولانا آزاد میڈیکل کالج کے مورچری ہاؤس میں پوسٹمارٹم ہوگی۔ پہلا پوسٹمارٹم بدھ کے روز کیا جانا تھا، لیکن پوسٹ مارٹم کسی وجہ سے نہیں ہوسکا۔
جس کے بعد جمعرات کے روز نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کورونا سے متاثرہ شخص کے جسم کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
دہلی پولیس بھی اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے ایمس ٹروما سنٹر میں نصب مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش کی ہے اور ان فوٹیج سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔