ETV Bharat / city

جعلی کمپنی سے عآپ کو دو کروڑ چندہ دینے والے گرفتار

دارالحکومت دہلی میں اقتصادی جرائم ونگ نے جعلی کمپنی بنا کر عام آدمی پارٹی کو چندہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Economic Crimes Wing
اقتصادی جرائم ونگ
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 3:49 PM IST

دارالحکومت دہلی میں شعبہ اقتصادی جرائم نے دو افراد کو جعلی کمپنی بنا کر عام آدمی پارٹی کو دو کروڑ چندہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایک ملزم کی شناخت مکیش کمار کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرے ملزم کی شناخت سدھانشو بنسل کے طور پر کی گئی ہے، پولیس دھوکہ دہی کے الزام میں دونوں ملزمین سے تفتیش کر رہی ہے۔

جعلی کمپنی سے عآپ کو دو کروڑ چندہ دینے والے گرفتار

ذرائع کے مطابق شعبہ اقتصادی جرائم کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ عآپ کو جعلی کمپنی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے جس کے بعد سے ہی معاشی جرائم کی ونگ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

تفتیش کے دوران جب چندے کی معلومات جمع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مکیش نامی شخص نے یہ چندہ دیا ہے۔

جب اس کمپنی کے بارے میں معلومات جمع کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایسی کوئی حقیقی کمپنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک جعلی کمپنی ہے جس کے ذریعے عآپ کو چندہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.