ETV Bharat / city

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں جمعہ کی شام کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریخترپیمانہ پر 4.7 درج کی گئی۔

earthquake
earthquake
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 12:28 AM IST

زلزلہ سے متعلق قومی مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہریانہ کے گروگرام سے 63کلومیٹر جنوب مغرب میں زمین کی سطح سے 35کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلہ کی وجہ سے لوگ ڈر کی وجہ سے اپنے اہنے گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں میں آگئے۔ اس سے جان و مال کے کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے زلزلہ کے جھٹکوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'کچھ گھنٹے پہلے دہلی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امید کرتا ہوں کہ تمام محفوظ ہوں، برائے مہربانی خیال رکھیں۔'

گزشتہ دو مہینوں میں دہلی اور این سی آر میں زلزلہ کے گیارہ جھٹکے آ چکے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کی سطح میں بہت زیادہ توانائی جمع ہو چکی ہے اور یہ اس طرح کے ہلکے زلزلہ کے ذریعہ یہ نکالتی رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.