دہلی کی ایک عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے 23 اگست کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کی جائے جنہیں شمال-مشرقی دہلی میں فسادات کی سازش کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ عمر خالد کو یو اے پی اے کے تحت گزشتہ سال یکم اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ عمر خالد کے خلاف فساد بھڑکانے اور مجرمانہ طور پر سازش کرنے کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے این یو متنازع نعرہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو ضمانت
واضح رہے کہ عمر خالد کو دہلی فساد سے متعلق ایک اور معاملے میں ضمانت مل چکی ہے۔