دہلی پولیس نے اسپیشل سیل کے ملازمین کو ڈیوٹی میں خلل ڈالنے کے الزام میں وکیل محمود پراچہ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ افسران کے مطابق پولیس نے جمعرات کے روز وکیل محمود پراچہ کے آفس کی تلاشی لینے پہنچی تھی۔ یہ تلاشی دہلی کی اسپیشل سیل نے عدالت کی منظوری ملنے کے بعد کی تھی۔
اسپیشل سیل کے ارکان نے الزام عائد کیا کہ وکیل محمود پراچہ اور ان کے ساتھی نے نظام الدین مشرق میں ان کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کے کام میں دشواری پیدا کی اور بدسلوکی کی۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی کے حضرت نظام الدین تھانہ میں پراچہ کے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم وسیع پیمانے پر متعارف
خیال رہے کہ دہلی فسادات میں ملزمین کی جانب سے اہم وکیل محمود پراچہ ہیں، جنہوں نے نظام الدین ویسٹ میں اپنا آفس بنا رکھا ہے۔