کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا جس دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات کو بھی کئی مہینوں تو بند رکھا گیا لیکن اب انلاک 4 کے شروع ہونے کے بعد انہیں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جارہا ہے۔
اسی ضمن میں 7 ستمبر سے دہلی میٹرو کی خدمات بھی شروع کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں سب سے پہلے پیلی لائن پر خدمات شروع کی گئی تھی، جو سمے پور بادلی سے گروگرام کے ہڈا سٹی سینٹر کے درمیان چلتی ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے مطابق کووڈ۔19 انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ چیف پبلک ریلیشن افسر انوج دیال نے مسافرین سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی گزارش کی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میٹرو کی خدمات 169 دنوں کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے، فیز 1 میں میٹرو اسٹیشن صبح 7 بجے سے 11 بجے اور شام 4 بجے سے شام 8 بجے تک چلائی جائے گی۔ اس مرحلے میں تین مراحل ہوں گے یعنی فیز 1، فیز 2 اور فیز 3 مرحلہ میں میٹرو خدمات کو لوگوں کے لیے شروع کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کا آغاز 7 ستمبر سے ہو چکا ہے اور اس مرحلے میں ریپڈ میٹرو گڑگاؤں سمیت لائن 2 کی شروعات ہو چکی ہے، فیز 2 میں جو 9 ستمبر سے شروع ہوگی، 4،3 اور 7 لائنوں کو بھی شروع کیا جائے گا، فیز 1 کے فیز 3 میں جو 10 ستمبر سے شروع ہوگا، لائنیں1، 5 اور 6 کو شروع کی جائیں گی۔
گیارہ ستمبر کو شروع ہونے والے مرحلہ دوم میں میٹرو خدمات صبح سے دوپہر ایک بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گی۔
اول مرحلہ میں شروع ہوئی لائنوں کے علاوہ اس مرحلہ میں لائنز 8 اور 9 کو بھی شروع کیا جائے گا۔ مرحلہ سوم 12 ستمبر سے شروع ہوگا اس میں میٹرو سروس پہلے کی طرح صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک چلے گی۔